190 ملین پاؤنڈ ز، توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف سماعت آج ہو گی

 

 

راولپنڈی: سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز اور توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہو گی۔

 

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز اور توشہ خانہ کیس کی سماعت راولپنڈی اڈیالہ جیل میں کریں گے۔

 

 

یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 6 شریک ملزمان کو مفرور قرار دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں سابق وزیراعظم  اور ان کی اہلیہ پر فردِ جرم عائد نہیں ہوسکی تھی۔

190 ملین پاؤنڈزاحتساب عدالتاڈیالہ جیلبشری بی بیتوشہ خانہ کیسعمران خان