اے این ایف کی کارروائیاں ،12 کلو منشیات برآمد،2 ملزمان گرفتار

 

 

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مختلف شہروں میں 5 کاروائیاں کرتے ہوئے 12 کلو منشیات برآمد کر لی اور 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 

ترجمان اے این ایف ہیڈکوارٹر کے مطابق انسدادِ منشیات کے کیخلاف جاری کاروائیوں کے دوران راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے 2 پارسلز سے 150 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔

 

ترجمان نے بتایا کہ جناح ایئرپورٹ سے بحرین اور آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسلز سے 510 گرام آئس اور 90 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

 

اے این ایف کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب 2 ملزمان سے 9 کلو آئس اور 2.4 کلو چرس برآمد کی گئی۔

 

ترجمان اے این ایف ہیڈ کوارٹر کا کہنا تھا کہ تمام گرفتار ملزمان کیخلاف سی این ایس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

ANFanti narcotics forceArrestcigarettedrugsmotorway