مکان کی چھت گر گئی، 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی، دو کی حالت تشویشناک

حافظ آباد: حافظ آباد کے نواحی گاؤں رامکے چٹھہ میں مکان کی خستہ حال چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ملبے تلے دب جاں بحق ہو گئے۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق سردی سے بچنے کیلئے آگ جلائی گئی تھی جس کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گر گئی۔

 

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور 2 بیٹیاں شامل ہی۔

 

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر میاں بیوی اور 2 بیٹیوں کی لاشیں جبکہ 4 کو زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔ 2 زخمی افرادکی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

 

جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ آصف، 35 سالہ شازیہ، 14 سالہ ایمان فاطمہ اور 5 سالہ ذلیخہ شامل ہیں۔

آتشزدگیجاں بحقچھتخستہ حالمکان