مشرقی ساحلی علاقوں میں برفانی طوفان کی پیشگوئی

نیو یارک: امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں آج برفانی طوفان کی پیش گوئی کر دی گئی۔

 

امریکی ماہرین موسمیات کاکہنا ہے کہ آج امریکہ کے مشرقی ساحلی علاقوں میں برفانی طوفان آنے کا امکان ہے۔

 

امریکی ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان سے تقریباً ڈھائی کروڑ افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں برفانی طوفان سے سفری بحران پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ نیشنل ویدر سروس کے مطابق برفانی طوفان کی وجہ سے مشرقی ساحلی علاقوں میں سفر ناممکن ہوسکتا ہے۔

 

خبر رساں ادارے  کا مزید کہنا ہے کہ گنجان آباد علاقوں میں برفباری سے بجلی معطل اور درخت گرنے کا بھی خدشہ ہے۔

امریکہبرفباریساحلی علاقےطوفانمشرقی