اتحادی اور نگراں حکومت کے دوران قرضوں میں 12 ہزار 430 ارب کا اضافہ

 

 

کراچی: اتحادی اور نگراں حکومت کے دور میں صرف ایک سال کے دوران قرضوں میں 12 ہزار 430 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔

 

اسٹیٹ بینک دستاویز کے حوالے سکے مطابق وفاقی حکومت کا قرضہ نومبر 2023 تک بڑھ کر 63 ہزار 390 ارب روپے تک جا پہنچا۔

 

دستاویز کات میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 40 ہزار 956 ارب روپے پرپہنچ گیا جبکہ وفاقی حکومت کے غیر ملکی قرضے بڑھ کر 22 ہزار 434 ارب روپے رہے۔

 

اسٹیٹ بینک کی دستاویزات کے مطابق مرکزی حکومت کے قرضے میں یہ اضافہ نومبر 2022 سے نومبر 2023کے دوران ہوا۔

اتحادی حکومتاسٹیٹ بینک پاکستاناضافہپی ڈی ایمقرضہمہنگائینگران حکومت