مسافر بس حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق، 19 زخمی

 

سکھر: پنو عاقل کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی مسافر بس کھڈے میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق مسافروں سے بھری ہوئی بس ذرائیور کو نیند آنے کے باعث پنوعاقل کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔

 

پولیس کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 19 سے زائد مسافر زخمی اور 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

 

پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں، لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے

جاں بحقحادثہزخمیمسافر بسہسپتال