پی ٹی آئی کی بلے کا نشان واپس لینے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پا کستان تحریک انصاف کی بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

 

 

لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس جواد حسن نے تحریک انصاف رہنما عمر ڈھلوں کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ڈھلوں کی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے دیا۔

 

لاہور ہائیکورٹ نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تحریک انصاف رہنما عمر ڈھلوں کی  جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ انتخابی نشان واپس لینے کا فیصلہ قانون کے منافی ہے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی اور انتخابی نشان پر حکم امتناعی واپس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ بحال کر دیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دے کر پارٹی سے انتخابی نشان ’بلا‘ واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

الیکشن 2024الیکشن کمیشنانتخابی نشانبلاپی ٹی آئیخارجعام انتخاباتلاہورنا قابل سماعتہائیکورٹ