نواز شریف کے کاغذات منظوری کیخلاف دائر اپیل پر اعتراض ختم، آر او ذاتی حیثیت میں طلب

 

لاہور: ایپلٹ ٹریبونل نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف دائر اپیل پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔

 

جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل الیکشن اپیلٹ بنچ نے مقامی وکیل اشتیاق اے خان کی  نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔  ایپلٹ ٹریبونل نے دائر اپیل پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

 

عدالت نے این اے 130کے  آر او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

 

واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل میں اپیلیں دائر کرنے کا آج آخری دن ہے، ٹربیونل 10 جنوری تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔

آر اوایپلٹ ٹریبونلپاکستان مسلم لیگ نجواب طلبریٹرننگ افسرکاغذات نامزدگینواز شریف