کاغذاتِ نامزدگی کی مسترد گی، اسلام آباد ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل کا الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کا حکم

 

اسلام آباد: کاغذاتِ نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل میں دائر اپیلوں پر الیکشن کمیشن کو  جمعہ تک جواب جمع کرانے کا حکم  دے دیا۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونل جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے شعیب شاہین ، نیاز اللہ نیازی ، سید ظفر علی شاہ سمیت اب تک دائر کی گئی تمام درخواستوں کو یکجا کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کونوٹسز جاری کرتے ہوئے  تمام درخواستوں پر جمعہ تک جواب جمع کرانے کا حکم  دے دیا۔

 

عدالت نے کہا کہ جن کے بلز یا کوئی بھی واجبات تھے آر او ان ادائیگیوں کیلئے وقت دینے کا مجاز تھا، اختیار ہونے کے باوجود اعتراضات دور کرنے کیلئے آر او نے وقت کیوں نہیں دیا؟

 

واضح رہے کہ آج(بدھ، 3 جنوری) کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا آخری روز ہے۔

الیکشن کمیشنالیکشن کمیشن آف پاکستانای سی پیجواب طلبکاغذات نامزدگیلیکشن ٹریبیونل