پی ٹی آئی رہنما عمیرنیازی کے این اے 89 اور 90 میانوالی سے کاغذات منظور

 

راولپنڈی: الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر (آر او) پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عمیرنیازی ایڈووکیٹ کے این 89 اور 90 میانوالی سے کاغذات منظور کر لیے۔

 

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نےعمیر خان نیازی ایڈووکیٹ کے این 89 اور 90 میانوالی سے کاغذات منظور کرتے ہوئے ، ریٹرننگ آفیسر میانوالی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

 

الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سناتے ہوئے آر او کو عمیر نیازی  کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل کرنے انتخابی نشان الاٹ کرنیکابھی حکم دیا۔  جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ریمارکس دیے کہ سمجھ نہیں آتی آر اوز نے چھوٹی چھوٹی باتوں پر کاغذات کیوں مسترد کئے۔

 

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونل جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے شعیب شاہین ، نیاز اللہ نیازی ، سید ظفر علی شاہ سمیت اب تک دائر کی گئی تمام درخواستوں کو یکجا کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تمام درخواستوں پر جمعہ(5 جنوری) تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔

این اے 90پی ٹی آئیکاغذات نامزدگیمنظورمیانوالیمیرنیازیین اے 89