امید ہے 8 فروری کو الیکشن ہوں گے، جو شخص تاحیات نااہل ہیں، ان کا راستہ روکیں گے: بیرسٹر گوہر

راولپنڈی :چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر  کاکہنا ہےکہ   امید ہے 8 فروری کو الیکشن ہوں گے، جو شخص تاحیات نااہل ہیں، ان کا راستہ روکیں گے۔

 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   امید ہے 8 فروری کو الیکشن ہوں گے، جو شخص تاحیات نااہل ہیں، ان کا راستہ روکیں گے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن اہم عمل ہے، ایک پارٹی کو باہر کرنے سے پارلیمان کمزور، معیشت ڈوب جائےگی۔عدلیہ سے درخواست ہے اس وقت آپ ہی کا کردار ہے، متعلقہ آر اوز نے درست فیصلے نہیں کیے، پی ٹی آئی کے 90 فیصد امیدواروں کےکاغذات مسترد ہوئے۔