سارہ انعام قتل کیس: مجرم کی والدہ ثمینہ شاہ کو بری کرنے کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر

اسلام آباد : سارہ انعام قتل کیس میں مقتولہ کے والد انعام الرحیم نے مجرم کی والدہ ثمینہ شاہ کو بری کرنے کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی۔

والد انعام الرحیم نے وکیل راؤ عبد الرحیم کے ذریعے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سیشن عدالت نے ثمینہ شاہ کو کیس سے بری کیا،سیشن عدالت کا ثمینہ شاہ کو کیس سے بری کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے اور ثمینہ شاہ کو زیادہ سے زیادہ سزا سنائی جائے۔

مقتولہ سارہ انعام کے والد انعام الرحیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قتل والے روز فارم ہاؤس پر تین لوگ  تھے، شاہنواز امیر نے قتل کیا، والدہ ثمینہ شاہ بھی موجود تھی،ایسا ہو نہیں سکتا کہ ثمینہ شاہ جرم میں ملوث نہ ہوں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجرم شاہنوازامیر کو جو سزا سنائی اس سے مطمئن ہوں۔

اپیلاسلام آباد ہائیکورٹانعام الرحیمثمینہ شاہسارہ انعام قتل کیسشاہنواز امیر