پاک آسٹریلیا آخری ٹیسٹ، پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

 

سڈنی : آسٹریلیا کے خلاف بدھ سے شروع ہونے والے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ۔

 

آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹیسٹ کے لیےپاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق،  بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور  عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔

 

 

سڈنی ٹیسٹ کے لیے شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

 

 

آسٹریلیا نے گزشتہ روز اپنی ٹیم کا اعلان کردیا تھا۔ آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

 

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پرتھ اور میلبرن ٹیسٹ جیت کر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔

آخری ٹیسٹ میچآسٹریلیاپاکستانپلیئنگ الیونسڈنی ٹیسٹ