اسلام آباد: سینیٹ میں فحش فلمیں، اسٹیج ڈرامے، کتابیں اور بیہودہ گانے بنانے والوں کو سخت سزائیں دینے کا بل پیش کردیا گیا ۔
سینیٹ میں فحش فلمیں،اسٹیج ڈرامے، کتابیں اور بیہودہ گانے بنانے والوں کو سخت سزائیں دینے کا بل سینیٹر شہادت اعوان نے پیش کیا۔
گزشتہ روز ایوان بالا میں سینیٹر ثمینہ ممتار زہری کی جانب سے قانون امتناع الیکٹرانک جرائم 2016 میں مذید ترمیم کا بل پیش کیا۔
سینیٹر فوزیہ ارشد کی جانب سے مجموعہ تعزیرات پاکستان 1860 مجموعہ ضابطہ فوجداری 1898 اورقانون شہادت فرمان 1984 میں مذید ترمیم کا بل پیش کیا۔
اجلاس کے دوران سینیٹر کہدہ بابر نے آئینی ترمیمی بل آرٹیکل 51 میں مذید ترمیم کا بل پیش کیا انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کیلئے 10 نشستیں ہیں اس میں ہر صوبے کیلئے چار سیٹیں دی جائیں تاکہ تمام صوبوں سے اقلیتوں کو نمائندگی مل سکے۔