غیر رسمی سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری

 

لاہور:سردی کی شدت میں اضافے ہوتے ہی  پنجاب بھر کےنان فارمل اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

 

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام غیر رسمی اسکولوں میں یکم جنوری سے 10 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

 

 

تمام غیر رسمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق نوٹیفکیشن پر عمل کریں اور 11 جنوری سے تدریسی عمل کا دوبارہ آغاز کریں۔

 

 

دوسری جانب پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں تاہم محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے ابھی تک کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے۔  سردی کی شدت کو دیکھتے ہوئے والدین نے بھی تعطیلات میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے آج کل میں فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے ، موجودہ شیڈول کے مطابق چھٹیاں یکم جنوری تک ہیں ۔

govt institutesHolidayWinter Vacationsتعلیمی ادارےچھٹیاںموسم سرما