روس کا یوکرین پر حملہ، 30 افراد ہلاک، 160 زخمی

 

 

کیف: روس نے یوکرین پر راتوں رات متعدد میزائل داغے جسے حملہ شروع ہونے کے بعد سے "فضا سے سب سے بڑا حملہ” قرار دیا گیا ہے۔روس کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 160 زخمی ہوئے ہیں۔

 

یوکرینی وزیر داخلہ کے مطابق روسی حملوں سے اسپتال، شاپنگ مال اور رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین پر ہر قسم کے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

 

یوکرین کی فضائیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ روس نے X-22 قسم سمیت ہائپر سونک، کروز اور بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کیا جنہیں روکنا مشکل ہے۔

 

غیرملکی میڈیا کے مطابق کئی شہروں کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے 158 میزائل فائر کیے جن میں سے 114 کو تباہ کیا۔

Jeddah Peace SummitRussiarussia ukraine warUkrainewarجنگحملہروسیوکرین