پی ٹی آئی کے وکیل چاہتے ہیں عمران خان جلد رہا نہ ہوں تاکہ ان کی دکان چلتی رہے : سینئر صحافی کا انکشاف

 

لاہور : سینئر صحافی اور ایڈیٹر ڈیلی نئی بات نجم ولی خان نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکیل سابق وزیر اعظم عمران خان کی جلد رہائی نہیں چاہتے ۔

 

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ خبردار رہیں! کچھ یوتھیے وکیل انتخابات ملتوی کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔

 

 

نجم ولی خان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ جتنی دیر الیکشن نہیں ہوں گے، خان اور اس کے ساتھی اندر رہیں گے ان کی وکالت کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی دکان چلتی رہے گی۔ یوتھیے ان سے خبردار رہیں۔ وہ ڈیوٹی پر ہیں۔

پی ٹی آئیسینئر صحافیعمران خاننجم ولیوکیل