دھند نے ڈیرے ڈال لیے،موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

لاہور:دھند نے شہر میں  ڈیرے ڈال لیے،موٹرویز ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں ۔  دھند نے پنجاب کے میدانی علاقوں میں ڈیرے ڈال لیے، متعدد موٹر ویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شديد دهند کے باعث موٹروے M-11 ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے، موٹروے M-2 بھی ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی۔

پھالیہ شہر اور گرد و نواح میں دھند کے باعث سر شام ہی حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی شدید متاثر ہونے لگی، قصور اور اس کے گرد و نواح میں بھی شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر رہ گئی ہے۔