بھارتی فورسز کے بہیمانہ تشدد سے 3 زیرِحراست کشمیری شہید

 

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پونچھ میں تین کشمیریوں کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کر کے شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے محفوظ حسین، محمد شوکت اور شبیر احمد کو ضلع پونچھ کے علاقے بفلیاز ( Bafliaz)  میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران حراست میں لیا تھا۔

 

شہریوں کے حراستی قتل کے خلاف علاقے میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔شہداءکے لواحقین نے اپنے پیاروں کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات اور مجرم بھارتی اہلکاروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔

واضح رہے ان تینوں شہریوں کو جمعرات کو ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں بھارتی فوجیوں پر ہونے والے ایک حملے کے بعد گرفتار کیا تھا جس میں پانچ فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے۔