جعلی ڈگری کیس، ڈریپ کے سابق سی ای او شیخ اختر حسین کا جسمانی ریمانڈ منظور

 

اسلام آباد: جعلی ڈگری کیس میں گرفتار  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان( ڈریپ)  کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) شیخ اختر حسین کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے دو روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کر لیا۔

 

ڈریپ کے سابق سی ای او شیخ اختر حسین کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے  شیخ اختر حسین کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق سی ای او ڈریپ شیخ اختر کو ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔ایف آئی اے کورٹ سینٹرل کے جج شاہ رخ ارجمند نے شیخ اختر کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی تھی۔

 

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)کے اینٹی کرپشن ونگ نے ڈریپ کے سابق سی ای او کے خلاف جعلی پی ایچ ڈی ڈگری رکھنے پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

 

CEODrapFIAایف آئی اےڈریپسی ای او