گندم کی قیمت میں کمی

کراچی: سندھ بھر میں  صوبائی کابینہ سندھ نے سرکاری گوداموں سے 100 کلو گرام گندم کی بوری میں 500روپے کمی کرتے ہوئے گندم کی ریلیف پرائس باردانہ سمیت11 ہزار روپے فی 100کلو گرام کر دی ہے۔ پنجاب میں گندم کی اجرائی قیمت بدستور 11 ہزار 750روپے بوری ہے .

 

محکمہ خوراک نے گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن نمبر SO(W)-4(12)2023-2024 جاری کیاجس کے مطابق مجاز اتھارٹی صوبائی کابینہ سندھ نے سرکاری گوداموں سے 100کلو گرام گندم کی بوری میں 500 روپے کمی کرتے ہوئے گندم کی ریلیف پرائس باردانہ سمیت11 ہزارروپے فی 100کلو گرام کی۔

 

سندھ کے سیکرٹری خوراک ناصر عباس سومرو کے جاری نوٹیفکیشن کی نقول وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری سندھ کے سیکرٹری محکمہ خزانہ سندھ کے تمام ڈویژنل کمشنروں /ڈپٹی کمشنروں ڈائریکٹر فوڈ چیف سیکرٹری سندھ کیبنٹ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن صوبہ سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولوں محکمہ خوراک سندھ کے تمام سٹوریج انفورسمنٹ افسروں کو بھجوادی گئی ہیں۔

 

دوسری جانب پنجاب کے محکمہ خوراک نے رواں سال اپریل مئی میں کسانوں سے 3 ہزار 900روپے سے فی چالیس کلوگرام جو گندم خریدی تھی اس سے حکومت پنجاب 11 ہزار 750 روپے فی بوری سرکاری گوداموں سے بیچ رہی ہے۔

 

اس طرح پنجاب کی حکومت 3 ہزار 900 روپے فی چالیس کلوگرام خریدی گئی گندم 2ہزار روپے اضافے کے بعد جو مل مالکان کو فروخت کر رہی ہے اس کے نتیجے میں پنجاب کے کروڑوں خاندان مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

پابندیقیمتکوٹہگندممقرر