پولیس کا کریک ڈاؤن بے سود ثابت، کم عمر ڈرائیور کی رکشہ کو ٹکر، 3 افراد زخمی، 1 خاتون جاں بحق

 

لاہور:کم عمر ڈرائیوز کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن بے سود ثابت ہونے لگا، کم عمر ڈرائیوز لوگوں کی زندگیاں نگلنے کا سلسلہ تا حال نہ رک سکا۔ صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں کم عمر ڈرائیونگ ایک اور حادثے کا سبب بن گئی، 14 سالہ کار سوار نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جاں  بحق ہو گئی جبکہ 3 افراد زخمی ہو ئے جن میں سے دو خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق کالج روڈ بٹ چوک کے قریب 14 سالہ کار سوار ابراہیم نے تیز رفتاری کے باعث چنگی چی رکشہ کو ٹکر مار دی۔اطلاعات کے مطابق حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے اور کار سوار کا بازو بھی فریکچر ہوا۔

 

ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح اسپتال منتقل کر دیا۔

 

 

 

ریسکیو ٹیموں کے مطابق زخمیوں میں 17 سالہ کاشی، 29 سالہ فاطمہ اور 55 سالہ غفوراں بی بی شامل ہیں، جبکہ دونوں زخمی خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔

تصادمٹاؤن شپٹکررکشہکرکم عمر ڈرائیولاہورہسپتال