توہین الیکشن کمیشن کیس، بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

 

راولپنڈی:  بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

 

الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ نے سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

 

فواد چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی اوپن ٹرائل کی درخواست کر دی۔ سابق وفاقی وزیر نے درخواست میں کہا کہ مقامی اور انٹرنیشنل میڈٰ اکو جیل ٹرائل کی اجازت دی جائے، میڈیا کے بغیر ٹرائل قابل اعتراض سے۔

 

فواد چوہدری نے اپنی درخواست میں کہا کہ شفافیت کیلئے جیل سماعت اوپن کی جائے۔ انہوں نے درخواست میں مزید کہا کہ مجھے میری فیملی اور وکلا سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔

 

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کی عدم موجودگی کے باعث گزشتہ سماعت پر بھی فرد جرم عائد نہیں ہوسکی تھی۔

 

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت بھی اڈیالہ جیل میں ہوگی، اوپن ٹرائل ہوگا۔

 

رپورٹس کے مطابق خاندان کے افراد اور شہری جو شرکت کرنا چاہیں آسکتے ہیں۔

chairmanImran Khanintraparty electionsPTI