اے این یف کی ملک گیر کارروائیاں، 81 کلو منشیات برآمد، 2 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن  جاری ہے،  6 کاروائیوں میں 81 کلو منشیات برآمد کر کے دو خواتین سمیت11 ملزمان گرفتار کر لیے۔

 

 

ترجمان اے این ایف ہیڈکوارٹر کے مطابق پہلی کاروائی راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں کی گئی جہاں برطانیہ سے بھجوائے گئے دو پارسلز میں سے 44 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔ اسلام آباد میں تین مختلف کاروائیوں میں ایم ون موٹر وے کے قریب گاڑی سے 30 کلو چرس برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ کاک پُل کے قریب گاڑی سے 20.4 کلو چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو جبکہ اسلام آباد کے علاقے چشتی آباد میں گاڑی سے 8.4 کلو چرس برآمد، 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبر کے علاقے تیرا زخہ خیل سے 17 کلو چرس برآمد کی گئی جبکہ پشاور جی ٹی روڈ کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔

 

دوسری جانب کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے عملے نے بلوچستان سے کراچی پہنچنے والے خالی کنٹینر کے اسپیئر وہیل سے 70 کلو گرام چرس (1 کروڑ پانچ لاکھ روپے مالت) برآمد کر کے دو ملزمان گرفتار کر لیے۔

 

 

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرتے ہوئے باضابطہ طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ANFanti narcotics forceArrestcigarettedrugsmotorwayخاتونملزممنشیات