عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات کرانے کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

پشاور : ملک میں انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کیلئے پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

 

چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ  پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ پشاور ہائیکورٹ میں  دو رکنی بینچ  آج دوپہر  2 بجے درخواست پر سماعت کرے گا۔

 

درخواست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان معظم بٹ ایڈووکیٹ نے دائر کر رکھی ہے۔

 

گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ کسی کو الیکشن میں تاخیر کی اجازت نہیں دیں گے۔ الیکشن کی جو تاریخ مقرر ہے وہی ہوگی نہ ایک دن کم اور نہ ہی ایک دن زیادہ کریں گے۔

ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، وکیل الیکشن کمیشن اور وکیل درخواست گزار عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

2024الیکشنانتخاباتپشاور ہائیکورٹپی ٹی آئیتحریک انصافعدلیہعمران خانن لیگ