ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دو روز سے مسلسل اضافےکے بعد کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ فی تولہ سونے میں 1800روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 543روپے کی کمی ہو گئی۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں1 ہزار 800 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 800روپے ہو گئی۔

 

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 543روپے کمی کے بعد 10 گرام سونا 1لاکھ 85 ہزار871 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب  عالمی بازار میں سونے کی قیمت  15 ڈالر کمی سے 2 ہزار 40  ڈالر فی اونس ہے۔

10 گرام24 قیراطGoldPakistanpriceTodayسوناسونے کی قیمتفی تولہ