آر اوز سے متعلق درخواست پر  الیکشن میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں تھا،  ہم نہیں ن لیگ انتخابات سے بھاگ رہی ہے: چیئر مین پی ٹی آئی 

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  گوہر علی خان نے انتظامیہ سے ریٹرننگ افسران (آر اوز) کی تعیناتی نہ کرنے کے مطالبے پر قائم رہتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست کی بنیاد پر الیکشن میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں تھا۔

 

گوہرعلی  خان کا کہنا تھا کہ صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں، انتخابات کیلئے ہم تیار ہیں لیکن شہباز شریف الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

 

تحریک انصاف کے چیئر مین نے الیکشن کمیشن سے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ بھی کیا، ساتھ ہی ساتھ ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں نا اہلی کا فیصلہ جلد ہو جائے تاکہ عمران خان بھی انتخابات میں حصہ لے سکیں۔

 

یادرہے کہ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی کمشنرز کے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ( ڈی آر اوز)، ریٹرننگ افسران ( آر اوز) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران ( اے آر اوز) کی تعیناتی کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا اور الیکشن کمیشن کو آج ہی انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

 

سپریم کورٹ کے فیصؒے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے  ملک بھر میں انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے مطابق 8 فروری کو عام انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

8 فروریchairmnaelections 2024Imran KhanPTIالیکشن کمیشنانتخاباتعمران خان