تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تعلیمی ادارے 16 دسمبر 2023 سے 29 فروری 2024 تک بند رہیں گے۔

 

بلوچستان کے محکمہ تعلیم کے سیکنڈری اور ہائر ایجوکیشن کے سیکرٹریز کی جانب سے نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے 18 اضلاع کے اسکولز اور کالجز میں موسم سرما کی سالانہ تعطیلات 16دسمبر سے 29 فروری تک ہوں گی۔

 

بلوچستان کے سرد علاقوں میں یکم مارچ سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گا۔ محکمہ تعلیم بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق ڈھائی ماہ ( 75 روز) کی تعطیلات کے بعد آئندہ سال یکم مارچ کو  تعلیمی ادارے کھلیں گے۔

 

سیکرٹری کالجز اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ظفر علی بلیدی کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق بلوچستان کے کالجز بھی موسم سرما کی تعطیلات کے لیے 16 دسمبر 2023 سے 29 فروری 2024 تک بند رہیں گے۔

 

دوسری جانب  خیبرپختونخوا کے سرد پہاڑی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں ڈھائی ماہ کی موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

 

واضح رہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں دسمبر سے فروری تک سردیاں انتہائی شدید ہوتی ہیں اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر جاتا ہے۔

 

govt institutesHolidayWinter Vacationsتعلیمی ادارےچھٹیاںموسم سرما