پاکستان آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ، آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ

پرتھ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز کی ٹیسٹ سیریز میں پرتھ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔  آسٹریلیا نے 17 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے86 رنز بنالیے ہیں۔

 

میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ  اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔

 

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بتایا کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں ہماری ٹیم میں دو کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔اس سے قبل عامر جمال اور خرم شہزاد کو ٹیسٹ کیپ دی گئی، شاہین آفریدی اور حسن علی نے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ دی۔

 

خیال رہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کے وائس کپتان کے فرائض انجام دے رہےہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلوی عثمان خواجہ کو فلسطین کی حمایت کے نعروں والے جوتے پہننے کی اجازت نہ ملی، آسٹریلوی کرکٹر بازو پر کالی پٹی باندھ کر میدان میں اترے ہیں۔

پاکستانی پلیئنگ الیون

کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد۔

آسٹریلوی پلیئنگ الیون

ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری، مچل اسٹارک، کپتان پیٹ کمنز، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ۔

 

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان  تین ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز بینو قادر ٹرافی کیلئے مغربی آسٹریلیا کے دارالحکومت پرتھ میں کھیلی جارہی ہے۔

austrailiapak vs ausPakistanPCBperthTest Match