نواز شریف جیل سے بچنے اور عمران خان باہر نکلنے کیلئے الیکشن لڑ رہے ہیں، صحیح سیاست صرف پی پی کر رہی ہے: بلاول بھٹو

 

کوہاٹ : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف جیل سے بچنے اور عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ صحیح سیاست صرف پیپلز پارٹی کر رہی ہے۔

 

کوہاٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے بلاول بھٹو نے کہا کہ کوئی جیل سےبچنےاورکوئی نکلنےکیلئےالیکشن لڑرہاہے۔عوام8فروری کوپرانی سیاست کاخاتمہ کردیں گے۔کوئی کھلاڑی یا دوسرا ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

 

انہوں نے کہا کہ  18ویں ترمیم پر نہ بانی پی ٹی آئی نے عملدرآمد کیا نہ نوازشریف نے۔بتایاجائےذوالفقاربھٹوکوکس سازش  کےتحت نکالاگیا۔امیدہےعدالت ذوالفقاربھٹوکےمجرموں کوسزاسنائےگی۔

بلاول بھٹوعمران خاننوازشریف