"تھاما جو ہاتھ تم نے دنیا کا ڈر کہاں۔۔۔”،را بی پیر زادہ کی پوسٹ پرشادی کی چہ میگوئیاں

لاہور: اداکارہ رابی پیر زادہ کی پوسٹ پر ان کی شادی کی چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں۔ رابی پیرزادہ نے   ٹویٹر ایکس پر ایک پوسٹ کی اس میں   انہوں نے  ایک شعر لکھ دیا،  اس کے ساتھ  ایک تصویر اپ لوڈ کی ۔ اس کے بعد یہ گمان ہوا کہ  وہ شادی کرنے والی ہیں۔اس پوسٹ پر ان کے پرستاروں کی طرف سے چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں۔

ایکس پر پوسٹ کی گئی تصویر میں رابی پیرزادہ اور اُس شخص کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے لیکن دونوں گاڑی میں بیٹھے ہیں۔اس تصویر کے ساتھ انہوں نے چند اشعار بھی لکھے، جوکہ یہ تھے “تھاما جو ہاتھ تم نے دنیا کا ڈر کہاں، رشتوں کی بندشوں کا ویسا اثر کہاں، چھوڑے تو جا رہی ہوں دنیا کو سب سے پیچھے، منزل تو مل ہی جائے، جانا مگر کہاں۔

 

رابی پیرزادہ نے تصویر میں موجود شخص کے حوالے سے کچھ واضح نہیں کیا تاہم صارفین نے انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنا شروع کردیے ہیں۔خیال رہے کہ رابی پیرازادہ ماضی میں گلوکارہ، اداکارہ، ماڈل اور بطورِ آرٹسٹ شوبز انڈسٹری میں کام کر چکی ہیں تاہم  اب  شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد اب وہ فلاحی ادارہ چلا رہی ہیں۔