شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن ابھی تک کوئی اچھا انسان نہیں ملا : اداکارہ ریشم 

لاہور : لالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی کسی اداکار یا شوبز شخصیت سے شادی نہیں کریں گی کیونکہ شوبز انڈسٹری میں ہونے والی شادیاں زیادہ عرصے تک نہیں چلتیں۔

 

سینئر اداکارہ ریشم نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی شادی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

 

ریشم نے شادی کے خوبصورت رشتے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ “آج کے دور میں میاں بیوی میں برداشت ختم ہوگئی ہے، اسی وجہ سے طلاق کی شرح میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، یہ رشتہ برداشت سے ہی چلتا ہے، کہیں پر بیوی کو برداشت کرنا چاہیے اور کہیں پر شوہر کو بھی برداشت کرنا چاہیے کیونکہ بیوی پورے گھر کو سنبھالتی ہے”۔

 

اداکارہ نے کہا کہ “ہمارے مذہب میں میاں بیوی کے رشتے کو بہت اہمیت حاصل ہے اور اسلام میں کامیاب شادی کے طریقے بھی بتائے گئے ہیں، اگر میاں بیوی اُن طریقوں کو اپناکر زندگی گزاریں گے تو یقیناََ اُن کا رشتہ مضبوط اور کامیاب ہوگا”۔

 

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ “شادی کے بعد کچھ رشتوں میں صورتحال سنگین ہوجاتی ہے جہاں میاں بیوی کا ساتھ رہنا ممکن نہیں ہو تو ایسے میں علیحدگی اختیار کرلینا ہی بہتر ہے”۔

 

ریشم  نے اپنی شادی کے بارے میں کہا کہ “میں کبھی بھی شوبز انڈسٹری میں شادی نہیں کروں گی کیونکہ میں شوبز انڈسٹری میں اداکاروں کی طلاق کی شرح میں اضافہ دیکھ کر بہت ڈر گئی ہوں، شوبز کی شادیاں زیادہ عرصے تک نہیں چلتیں”۔

 

اداکارہ نے کہا کہ “میں اللہ سے ہمیشہ اپنے اچھے نصیب کے لیے دُعا کرتی ہوں، میرا شادی کا ارادہ ہے لیکن مجھے ابھی تک کوئی اچھا انسان نہیں مل سکا”۔ “اگر میری شادی کسی اچھی جگہ ہوجاتی تو میں بہت پہلے شوبز کو خیرباد کہہ چکی ہوتی”۔

اداکارہ ریشمپوڈکاسٹریشمشادی