عمران خان ابھی زندہ ہیں لیکن گھر والے جائیداد پر لڑ پڑے، ساتھی رل گئے ،اقتدار کے مزے لینے والے دھڑا دھڑ پریس کانفرنس کر رہےہیں: خواجہ آصف 

 

سیالکوٹ : سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان ابھی زندہ ہے اور ورثا جائیداد پر جھگڑ پڑے ہیں۔ خالی پلاٹ کی حفاظت کیلئے بزدار ٹو کو بٹھا دیا گیا ہے۔

 

انہوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان  ابھی زندہ ہیں صرف نظر بند ہیں مگر ورثا میں جائداد پہ تنازع شروع ہو گیا ہے ۔ کیا کلچر ہے عمران خان کے قریب ترین ساتھیوں نے اس کے خلاف پریس کانفرنسوں کی بھر مار کر دی ۔

 

 

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے اقتدار کے مزے لیے انہوں نے اس کی تمام پالیسیوں کی مذمت کردی جو کچھ  لوگ آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں وہ رل  گئے۔

 

خواجہ آصف نے کہا کہ خالی پلاٹ کی حفاظت کے لئیے  بزدار 2 کو بٹھا دیا ہے اور رشتے دار خواتین  قبضے کے لیے دست و گریبان ہیں۔ کہانی کا پلاٹ دلچسپ ہو گیا ہے۔ خالی پلاٹ کا کیا بنے گا انتظار فرمائیں۔

بشری بی بیخواجہ آصفعلیمہ خانعمران خان