چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس پیر کو طلب کرلیا

 

اسلام آباد: سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی نامزدگی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

 

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 4 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس عقیل احمد عباسی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نامزدگی پر غور ہوگا۔

 

جسٹس عقیل احمد عباسی اس وقت سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔

جوڈیشل کمیشنچیف جسٹسقاضی فائز عیسی