اے این ایف کی کارروائیاں، 142 کلو منشیات برامد، 16 ملزمان گرفتار

اسلام آباد:  اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این یف) کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 13 مختلف کاروائیوں کے دوران 142 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔

 

ترجمان اے این ایف ہیڈکوارٹر کے مطابق پہلی کاروائی کے دوران اسلام آباد ائیرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے 474 گرام آئس برامد ہوئی، اسی طرح لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر دو مختلف کاروائیوں میں قطر جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 940 گرام آئس جبکہ بحرین جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 950 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

 

اےاین ایف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  فیصل آباد ائیرپورٹ پر مسافر کے جوتوں میں چھپائی گئی 842 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ستیانہ روڈ فیصل آباد کے قریب گاڑی سے 6 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمد اور دو ملزمان گرفتار کیے گئے۔ لاہور کے ریلوے اسٹیشن کے پاس واقع کارگو سروسز آفس میں دورانِ کاروائی 3 کلو ہیروئن برآمد  کی گئی اسی طرح  لاہور چونگی امر سدھو کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 100 عدد نشہ آور (ایکسٹیسی)گولیاں، سدھاربائی پاس فیصل آباد کے قریب ٹرک سے 97 کلو 200 گرام چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

ترجمان کےمطابق راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا کیلئے بُک پارسل سے 5 کلو آئس برآمد کی گئی۔ دوسری جانب فیض آباد، اسلام آباد پر ایبٹ آباد کے رہائشی ملزم کے سامان سے 3 کلو آئس اور 26 نمبر چونگی اسلام آباد کے قریب ملزم سے 1 کلو کوکین برآمد کرلی گئی۔

 

اے این ایف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گوجرانولہ محلہ بختے والا میں گھر پر چھاپے کے دوران 13 کلو افیون اور 6 کلو چرس برآمف کرکے دو ملزمان گرفتار کیئے گئے۔سرگودھا کامل پور انٹر چینج کے قریب گاڑی سے 3 کلو ہیروئن برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ANFanti narcotics forceArrestcigarettedrugsmotorway