توہین الیکشن کمیشن کیس: چئیر مین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائدکیے جانے کا امکان

اسلام آباد: توہین الیکشن کمیشن اورتوہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا امکان ہے۔

 

الیکشن کمیشن میں آج ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چاررکنی بنچ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف  توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کرے گا۔

 

ذرائع کے مطابق آج کی سماعت میں چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف فرد جرم کی کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی کوسیکورٹی خدشات کے باعث گزشتہ سماعت میں اڈیالہ جیل سے الیکشن کمیشن نہیں لایاگیاتھا۔  تاہم آج بھی ان کے پیش ہونے کا امکان ظاہر نہیں کیا جا رہا۔

 

گرفتاری کے باعث فواد چوہدری  بھی پیش نہیں ہوئے تھے جبکہ اسد عمر بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے ان دونوں کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

adiyala jailchairmancypher caseImran Khanofficial secret actPTIShah Mehmood Qureshi