انسٹاگرام نےفلسطین کی حمایت پر اشنا شاہ کا اکاؤنٹ ‘شیڈو بین’ کر دیا

 

کراچی:  فلسطین کی حمایت کرنے پر  پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اُشنا شاہ کاانسٹاگرام اکاؤنٹ ‘شیڈوبین’ (shadow banned) کردیا گیا۔

 

اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میں انسٹاگرام پر مکمل طور پر شیڈوبین (shadow banned) ہوگئی ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ غزہ کے معاملے میں ایکس کیوں اتنی اچھی طرح کام کررہا ہے لیکن ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

 

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ  مشہور شخصیات کو غزہ کے حق میں بولنے سے روکنے کا ایک طریقہ شیڈوبین بھی ہے، جو لوگ اپنے فالوورز اور شہرت کھونے سے ڈرتے ہیں وہ شیڈوبین کے بعد خاموش ہوجائیں گے لیکن میں چُپ نہیں رہوں گی۔

 

اشنا شاہ نے اپنی ایکس پوسٹ میں  اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم! شیڈوبین کے ڈر سے خاموش نہیں ہوں، غزہ کے لیے آواز اُٹھاتے رہیں کیونکہ غزہ میں عارضی جنگ بندی ختم ہورہی ہے اور اب اسرائیل فلسطینیوں پر مزید ظلم کرے گا۔

 

 

یاد رہے کہ اس سے قبل فلسطین کی حمایت کرنے پر سُپر اسٹار ماہرہ خان کا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل بھی شیڈوبین ہوگیا تھا۔

 

واضح رہے کہ میٹا کے زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام جب کسی اکاؤنٹ پر شیڈوبین کی پابندی لگاتا ہے تو اس صارف کی پوسٹ اس کے فالوورز کی انسٹا گرام فیڈزکے اوپر نظر نہیں آتی جبکہ وہ اکاؤنٹ سرچ لسٹ میں بھی نہیں آتا۔

Gazainstgramisrael hamasPalestineushna shahwar