‘ایکس جمہوریت کی تباہی کا ہتھیار قرار’، میئر پیرس کا پلیٹ فارم چھوڑنے کا اعلان

 

پیرس:  پیرس کی میئر این ہداگلو  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی فضلے کی نکاسی قرار دے دیا۔

 

پیرس کی میئر این ہدا گلو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے ایک طویل پیغام میں ایکس پرالزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں ایکس ہماری جمہوریتوں کےلیے وسیع پیمانے پر تباہی کا ہتھیار بن گیا ہے۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ روزمرہ کی غیر ملکی مداخلت کو فراموش کیے بغیر جو انتخابی عمل میں مداخلت کرتی ہے اور ہماری جمہوریتوں کے امیج اور خودمختاری کو نقصان پہنچاتی ہے اور انہیں غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے۔

 

آج، تنازعات، افواہیں اور غلط بیانیاں عوامی بحث کا حصہ بن جاتی ہیں جسے ٹوئٹر الگورتھم کے ذریعے آگے بڑھایا جاتا ہے، جہاں صرف ‘لائکس’ کی تعداد شمار ہوتی ہے۔ حقائق سے کیا فرق پڑتا ہے؟

 

پیرس کی میئر این ہداگلو کا کہنا تھاکہ یہ پلیٹ فارم اور اس کے مالک جان بوجھ کر تناؤ اور تنازعات کو بڑھانے کے لیے کام کرتے ہیں۔

 

این ہداگلو کو ایلون مسک کی ملکیت والے پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر)کے صارفین کی جانب سے شہر میں موجود گندگی ، سییکورٹی کی صورتحال اور فرنچ پولی نیسیا کے جرائز میں اپنے تفریحی دوروں پر تنقید کا سامنا تھا۔

elon muskFacebookInstagramsnaphchatsocial mediaTwitterWhatsAppX