دبئی:آصف زرداری کی مصلحت کام کرگئی، دبئی میں فیملی کے اکٹھ سے شکوے دور ہوگئے ، چہرے کھل اٹھے ۔ آصف زرداری، بلاول بھٹوزرداری، فریال تالپور بختاور بھٹو ا س وقت دبئی میں ہیں۔ یہ کہاجارہاہےکہ یہ سب ایک دوسرے کےساتھ مصروف زندگی میں سے کچھ وقت ایک ساتھ گزارنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کچھ روز قبل بزرگ سیاست دانوں کو سیاست سے دور ہنے کامشورہ دیاتھا۔ اس کے بعد آصف زرداری نے نجی ٹی وی پر انٹرویو میں بلاول بھٹو کو ناتجربہ کار کہا تھا ۔ بلاول اس کے بعد فورا دبئی چلے گئے اوراس کے اگلے ہی روز آصف زرداری بھی دبئی پہنچ گئے۔
اس کے بعد قیاص آرائیاں جنم لے رہی تھیں کہ پیپلز پارٹی اختلافات کا شکار ہے لیکن پیپلز پارٹی کے ترجمان کی طرف سے اختلافات کی تردید کی گئی تھی۔ تاہم اب سوشل میڈیا پر آصف زرداری، بلاول بھٹو، فریال تالپور،بختاور کی تصویر وائرل ہوئی ہے۔ اس میں وہ سب انتہائی خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ ہیں۔
Don’t believe the headlines – we’re only & always about family first.
Photo credit @aseefabz ♥️ pic.twitter.com/btP69SNCkO
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) November 25, 2023
بلاول بھٹو نے انسٹاگرام پر کیپشن میں فیملی لکھ کر تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری ،، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ،، پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور اور بختاور زرداری موجود ہیں۔