پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 ڈاکو ہلاک

 

کوتوالی: آرگنائزڈکرائم یونٹ سٹی کوتوالی اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران قتل واقدام قتل کی وارداتوں میں مطلوب سابقہ ریکارڈ یافتہ ڈاکو محمد عمران عرف چھوٹا اورلطیف عرف طیفا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم ملزمان برریمانڈجسمانی کو ساتھی مجرم اشتہاری محمد اقبال کی گرفتاری اوربرائےریکوری کے لیے علاقہ تھانہ شاہدرہ جارہی تھی کہ مجرم اشتہاری محمد اقبال نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

ڈاکوؤں کی اپنی ہی فائرنگ سے ملزمان عمران اور لطیف شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

 

ڈی ایس پی سٹی کوتوالی میاں قدیر احمد کے مطابق ملزم قتل واقدام قتل اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزمان عمران اور لطیف نے دوران ڈکیتی 2 شہریوں کو فائر مار کر قتل کر دیا تھا۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شان اورکنسٹیبل حیدر علی کو  چھاتی پردو فائر لگے جوکہ بلٹ پروف جیکٹ پہننے کی وجہ سے دونوں محفوظ رہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے  جن کی تلاش جاری ہے۔

deathdecoctMurderpolice encounter