جھوٹ بول کر حکومت تو مل جائے گی لیکن اللہ ناراض ہوجائے گا ،میں ایسا نہیں کرسکتا: نواز شریف

 

مری: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میں سیاست کے لیے جھوٹ نہیں بولتا۔ قوم کو جھوٹ بول کر دھوکا نہ دیں۔ ایسے نہیں ہوگا کہ میں لوگوں کو دھوکا دے کر ووٹ مانگوں اور حکومت میں آکر کچھ نہ کروں۔ جھوٹ بولنے سے حکومت تو مل جائے گی لیکن اللہ ناراض ہوجائے گا۔

 

مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف نے مری میں پارٹی ورکرز سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے کہا کہ  پارٹی کارکنوں سے ملاقات کرکے خوشی حاصل ہورہی ہے۔اہلیان مری سے میرا مضبوط رشتہ ہے۔مری میرا دوسرا گھر ہے۔

 

میاں نوازشریف نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کے چھوڑے ہوئے منصوبے ہم نے مکمل کیے۔11ہزارمیگاواٹ بجلی ہم نےسسٹم میں شامل کی۔ہم نے کوئلے کی کانوں سب سے پہلے کوئلہ نکالنا شروع کیا تھا۔

 

انہوں ںے کہا کہ امریکا کی طرف سے 5 ارب ڈالر کی پیشکش ٹھکرائی ۔ایٹمی دھماکے کیے۔ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھ کو فارغ کردیا گیا۔بتائیں کس ملک میں ایسا ہوتا ہے؟ آپ سب کو پتا ہے کہ میں سیاست کے لیے جھوٹ نہیں بولتا۔

جھوٹدھوکاسیاستنواز شریف