تربت میں سی ٹی ڈی کے ساتھ  فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: تربت میں  پسنی روڈ پر بانک بس ٹرمینل کے قریب سی ٹی ڈی اور  دہشتگردوں کے درمیان  فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

 

پولیس ذرائع  کےمطابق ، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار دہشتگرد ہلاک ہوئے ، تاہم سی ٹی ڈی عملہ محفوظ رہا۔

 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود ملا، جس میں دو کلاشنکوفیں، ایک پستول دستی بم، موٹر سائیکل پر نصب دیسی ساختہ بم دو موٹر سائیکلیں اور دیگر شامل ہے۔ سی ٹی ڈی فورس نےدہشتگردوں کے زیر استعمال  اسلحہ تحویل میں لے لیا۔

 

سی ٹی ڈی حکام نے چاروں لاشیں قانونی کاروائی اور شناخت کے لئے ٹیچنگ اسپتال تربت پہنچا دیں اور مزید کاروائی شروع کردی۔

CTDQuettaTurbatبلوچستانتربتسی ٹی ڈیکوئٹہ