سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

 

اسلام آباد: اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان کو 28 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

 

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اب یہ کیس 29 اگست سے پہلے والی سٹیج سے آگے بڑھے گا۔

سائفر کیسشاہ محمود قریشیعمران خان