گوجرانوالہ: پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ نے آلودگی میں سب کو پچھاڑ دیا، گوجرانوالہ کا ائیر کوالٹی انڈیکس خطر ناک حد تک عبور کر گیا، ایئر کوالٹی انڈیکس 494 ریکارڈ کیاگیا.
لاہور352اے کیوآئی کے ساتھ پاکستان کادوسرا آلودہ ترین شہر ہے جبکہ کراچی آلودگی کی شرح میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں کا ائیر کوالٹی انڈیکس 287 ہے۔
فیصل آباد کا ائیر کوالٹی انڈیکس277 ہے جبکہ صبح 8 بجے فیصل آباد کا اے کیو آئی 479 تھا۔
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 256 ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین اور ڈاکٹروں کی جانب سے شہریوں کو ماسک پہننے اور نقل و حمل کم کرے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔