بچوں میں آنکھ کے کینسرکا تیزی سے اضافہ، 1 ہزار 600 کیس رپورٹ

راولپنڈی: آنکھ کے کینسرکی ایک شاذونادر ہونے والی بیماری  ملک کے مختلف حصوں میں چھوٹے بچوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

 

راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں صرف ایک سال کے دوران 1 ہزار 600 بچوں کی آنکھ کے کینسر کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

 

الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کی ڈاکٹر تنزیلہ فرح کے مطابق  آنکھ کے کینسر میں مبتلا ان بچوں میں سے 400 کا کامیاب علاج کر دیا گیا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ پرمرحلہ جس میں تشخیص سے لے کر کیمیوتھراپی تک کے مراحل ہیں الشفا اسپتال کی ایک ہی چھت کے نیچے طے ہوئے اور یہ سہولت صرف الشفا اسپتال ہی میں ہے۔

 

ڈاکٹ تنزیلہ کا کہنا تھا کہ نے آنکھ کے کینسر کے مجموعی کیسز میں سے 30 فیصد بچوں کے کیسز ہیں جو کہ ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے۔

childreneye cancerIslamabadkidsRawalpindi