سائفر کیس، جیل ٹرائل اور جج کی تعیناتی کیخلاف عمران خان کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم وچیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سائفر کیس میں جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت آج ہو گی۔

 

 

 

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز عمران خان کی اپیل پر سماعت کریں گے۔ انٹرا کورٹ اپیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج کی تعیناتی بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

 

عدالت نے اٹارنی جنرل سے جیل ٹرائل کی وجوہات پر مشتمل تمام ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔

 

عدالت نے عمران خان کے سائفر کیس میں اب تک ہو چکے ٹرائل پر بھی سوال اٹھا رکھا ہے اور کہا ہے کہ مان لیں کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد جیل ٹرائل کی تمام قانونی ضروریات پوری ہو گئیں لیکن اس کے باوجود یہ تعین پھر بھی ہونا ہے کہ پہلے ہو چکا ٹرائل غلط تھا یا محض بےضابطگی قرار دی جائے گی۔

 

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل پر آج تک حکمِ امتناعی جاری کر رکھا ہے۔

 

دوسری جانب عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی اپنے شوہر سے جیل میں علحیدگی میں ملاقات کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت بھی آج اسلام آباد  ہائیکورٹ میں ہوگی۔

 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے بشریٰ بی بی کی اس درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق ان اعتراضات سمیت بشری بی بی کی درخواست کی سماعت کریں گے۔

cipher caseIHCImran Khanintra court appealjail trialPTIسائفر کیسعمران خان