ورلڈ کپ: پہلا سیمی فائنل، بھارت کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ممبئی: بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023 کے ناک آؤٹ مرحلے کےپہلے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

آئی سی سی ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے وانکھیڑے اسٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

 

ورلڈ کپ 2023 کے لیگ مرحلے میں بارت اب تک کی ناقابل شکست ٹیم رہی۔ میزبان ٹیم نے اپنے تمام 9 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو 9 میں سے 4 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

لیگ مرحلے میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھی میزبان ٹیم نے چار وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔

 

خیال رہے کہ برطانوی اخبار نے  دعویٰ کیا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اجازت کے بغیر سیمی فائنل کی پچ کو اپنے سپنرز کو فائدہ پہنچانے کیلئے تبدیل کر دیا۔

 

برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل وانکھیڑے اسٹیڈیم کی پچ نمبر 7 پر ہونا تھا جس پر ابھی تک ورلڈکپ کا کوئی میچ نہیں کھیلا گیا۔ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر  پچ نمبر6 پر میچ کرانے کا فیصلہ کیا جس پر پہلے ہی 2 میچ کھیلے جاچکے ہیں

 

پلیئنگ الیون

ہندوستان: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، رویندرا جدیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج

 

نیوزی لینڈ : ڈیون کونوے، راچن رویندر کین ولیمسن (کپتان)، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مارک چیپ مین، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ

 

IndiaNew ZealandSemi-finalWorld cupبھارتنیوزی لینڈورلڈ کپ