اشنا شاہ کا اسرائیل کی دہشتگردی کیخلاف خاموش رہنے والی مشہور شخصیات کے بائیکاٹ کا مطالبہ

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اشنا شاہ نے معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے پر  مشہور شخصیات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اداکارہ اشنا شاہ نے کہا کہ آج سے ان تمام مشہور شخصیات کا بائیکاٹ کریں جو کہ معصوم فلسطینیوں کے حق میں آواز نہیں اٹھا رہے، و اسرائیل کی دہشتگردی کے خلاف خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ کا آغاز ہالی ووڈ کے اداکاروں اور اسٹارز  سے کرتے ہیں۔

 

اشنا شاہ نے ہالی ووڈ کے اداکاروں اور اسٹارز کی ایک لمبی فہرست شیئر کرتے ہوئے کہا کہ  آپ ان کی طاقت ہیں، عوام کی وجہ سے یہ لوگ مشہور ہیں۔

 

 

 

 

اشنا شاہ نے اپنی ایکس پوسٹ میں صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے جو فہرست پوسٹ کی ہے اس میں موجود تمام ہالی ووڈ سٹارز کو سوشل میڈیا سے ان فالو کریں اور یہ عہد کریں کہ آپ ان کی کوئی فلم نہیں دیکھیں گے، نہ ان کے گانے سنیں گے اور نہ ہی ان کی فلم، گانے پر کوئی پیسےلگائیں گے۔

 

 

اداکارہ  نے کہا کہ فہرست میں کچھ نام ایسے ہیں جنہیں آپ پہچانتے ہوں گے جبکہ کچھ کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں ہوگا لیکن آپ مکمل فہرست دیکھیں۔

 

 

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اشنا شاہ  نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ آپ کے اس اقدام سے بہت فرق پڑے گا۔

ceasefireDrama IndustryGazagenocideHollywoodisrael gaza warLollywoodPalestineushna shah