اگر مگر کے بعد گھر، قومی کھلاڑی بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ  میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کرنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کولکتہ سے براستہ دبئی وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

 

قومی ٹیم کے کپتان نجی ایئرلائن کے ذریعے لاہور پہنچے، ٹیم منیجر اور کرکٹ بورڈ کے عملے کے دیگر ارکان بھی بابر اعظم کے ہمراہ وطن واپس پہنچے ہیں۔ کپتان بابراعظم سمیت 11 کھلاڑی اتوار کی صبح کولکتہ سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔

 

پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کا دوسرا گروپ کولکتہ سے دبئی کے راستے  لاہور پہنچ گیا۔ دوسرے اسکواڈ میں آغا سلمان، شاہین آفریدی اور امام الحق سمیت مینجمنٹ کے اراکین لاہور پہنچے۔

 

رپورٹس کے مطابق بابراعظم کے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کے مداحوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

 

قومی کرکٹ ٹیم کے کچھ اراکین دبئی سے اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوئے۔

Babar AzamCricketIndiaPakistan Cricket BoardpctplayersWorld cup