کراچی: ڈالر کی اڑان ایسی کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد اب ڈالر 287 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 03 پیسے کا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے اضافہ ہو گیا جس کے بعد اب ڈالر 289 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس 56 ہزار کی سطح عبور
پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج تاریخی بلندی پر پہنچ گیا ہے، 100 انڈیکس 56 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 788 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 56 ہزار 180 پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 55 ہزار 391 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔